آئی جی سندھ نے حیدرآباد میں زہریلی شراب سے 19 شہریوں کی ہلاکت کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔
آئی جی سندھ نے ضلع حیدرآباد کے تھانہ ٹنڈو جام اور ضلع ٹنڈوالہٰ یار کے تھانہ اے سیکشن کی حدود میں زہریلی شراب کے استعمال سے 19 شہریوں کی ہلاکت کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔
آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی پولیس آئی اے بی سندھ فرحت علی جونیجو کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے، انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ انتہائی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی روشنی میں مجرمانہ غفلت کے مرتکبین اور شراب کےاڈوں کی سرپرستی کرنیوالے پولیس اہلکاروں اور سپروائزز افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
آئی جی سندھ نے تھانہ ٹنڈو جام حیدرآباد اور تھانہ اے سیکشن ٹنڈوالہٰ یار کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے سینٹرل پولیس آفس کراچی رپورٹ کرنے کے بھی احکامات جاری کردیئے ہیں۔
انہوں نے ہدایات دیں کہ وقوعے کی جامعہ انکوائری رپورٹ 7 یوم میں مزید ضروری کارروائی دفتر ہذاٰ ارسال کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
