
چوہے کا شوارما سیخ پر ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر ہوٹل سیل کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جدہ کے ایک ریستوران میں شوارما سیخ پر ایک بڑا چوہا نہ صرف گھوم پھر رہا ہے بلکہ گوشت کو بھی دانتوں سے کتر رہا ہے۔
کسی نے شوارما کے چٹخارے لیتے اس چوہے کی ویڈٰیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی شہریوں نے گھن کا اظہار کرتے ہوئے شوارما کھانے سے توبہ کرلی۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی جدہ کی انتظامیہ نے ریستوران مالکان کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات اور چوہوں کی موجودگی پر اسے سیل کر دیا۔
Advertisement#جدہ میں شوارما سیخ پر ناچتے چوہے کی ویڈیو، ہوٹل سیل https://t.co/z5Y4JxC69i#سعودی_عرب pic.twitter.com/1O7AtgSiFE
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) January 22, 2022
جدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کے شوقین کوپہلے بھی کہا ہے کہ وہ کوئی بھی ایسی چیز کھانے سے قبل اس کی صفائی کو یقینی بنائیں اور بغیر تسلی کسی بھی کھانے کی اشیا کو نہ خریدیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں البغدادیہ کالونی کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا ہے جو کہ اب سیل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News