
سینیٹر مشتاق احمد نے بدنام زمانہ امریکی گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانیوں سے متعلق سوال سینیٹ میں اٹھا دیا۔
سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ میں کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے کیس میں حکومت نے دلچسپی لی، گوانتاناموبے میں قید افراد کی بھی قانونی مدد کی جائے۔
جس پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے جواب دیا کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ جن کی حکومت میں ہوا تھا ان کے ساتھ آج آپ بیٹھے ہیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ 17 ویں ترمیم میں جس شخص کو آپ کی جماعت نے سپورٹ کیا اس نے پاکستانیوں کو امریکہ کے حوالے کیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اس ضمن میں امریکی حکام سے رابطے میں ہے، تین افراد سیف اللہ پراچہ، محمد احمد ربانی اور عبدالرحیم پر سنگین الزامات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانہ مکمل رابطے میں ہے۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بخیر وعافیت واپسی کے لیے کوشاں ہیں۔
خیال رہے کہ کیوبا میں واقع امریکا کی بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے لیے مشہور ہے۔
اس جیل میں قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
گوانتاناموبے میں 16 برس سے قید اور حراستی مرکز کے سب سے عمر رسیدہ پاکستانی قیدی سیف اللہ پراچہ کو مئی 2021 میں رہائی کا پروانہ ملا ہے۔
تاہم سیف اللہ کی رہائی یقینی نہیں ہے، اس ضمن میں دونوں ممالک کی حکومتیں سیف اللہ کی ملک واپسی کے لیے معاہدہ کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News