
آپ کورونا سے متاثر ہوں یا نہ ہوں کسی بھی شخص کے چھینکنے سے وائرل زرات فضا میں پھیلتے ہیں، مگر اب ماہرین نے ان وائرل زرات کا پھیلاؤ کم کرنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔
کسی بھی شخص کے کھانسنے اور چھینکنے کے دوران وائرل ذرات فضا میں پھیلتے ہیں لیکن اب ماہرین نے بتایا ہے کہ کس طرح اس پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق طبی جریدے جرنل اے آئی پی ایڈوانسز میں شائع تحقیق میں یہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانستے ہوئے سر کو فرش کی جانب جھکا لینا ایسے وائرل ذرات کے پھیلاؤ میں کمی لا سکتا ہے جو کووڈ 19 اور اس کی اقسام کا باعث بنتے ہیں۔
اس حوالے سے ایک تحقیق کی گئی جس میں وائرس زدہ پُتلوں کو ایک واٹر ٹنل میں رکھ کر اس جگہ لیزر شعاعوں کا استعمال کر کے دیکھا گیا کہ وائرل ذرات پانی میں بہہ سکتے ہیں یا نہیں۔
اس تحقیق کے لیے پتلوں کو مختلف طریقوں جیسے سر اوپر اُوٹھا کر یا فرش کی جانب جھکا کر رکھا گیا۔
ان پتلوں کو حرکت دینے پر دریافت کیا گیا کہ سر اوپر یا سیدھا رکھنے پر ذرات زیادہ آسانی سے پھیلتے ہیں جبکہ زمین کی جانب سر جھکا کر کے کھانسنے یا چھینکنے سے وائرل ذرات فرش کی جانب چلے جاتے ہیں اور زیادہ فاصلے تک سفر نہیں کر پاتے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک حیران کن دریافت ہے، اور اس کے نتائج سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ ہمیں کھانستے ہوئے سر کو فرش کی جانب جھکالینا چاہیئے تاکہ زیادہ تر ذرات فضا میں پھیلنے کے بجائے زمین پر ہی جائیں۔
واضح کہ عالمی ادارہ صحت کا بھی مشورہ ہے کہ کھانستے ہوئے منہ کو کہنی میں چھپا لینا چاہیئے تاکہ وائرل ذرات فضا میں پھیل نہ سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News