Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں انسانوں کی طرح نظر آنے والے روبوٹ کی نمائش

Now Reading:

امریکا میں انسانوں کی طرح نظر آنے والے روبوٹ کی نمائش

سائنس وٹیکلنالوجی کی بدولت انسان نے کئی سنگ میل عبور کئے ہیں اور چھوٹے بڑے کئی روبوٹ تیار کئے، لیکن اس کی ہمیشہ سے یہی خواہش رہی ہے کہ وہ انسانوں کی طرح نظر آنے اور کام کرنے والے روبوٹ تیار کرسکے تاکہ اسے نسانوں کی جگہ استعمال کیا جاسکے۔

اسی مناسبت سے امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس نمائش کا نعقاد کیا گیا جس میں انسانوں سے مماثلت رکھنے والے روبوٹس پیش کئے گئے۔

اے ایف پی کے مطابق یہ روبوٹ برطانوی کمپنی انجینیئرنگ آرٹس نے تیار کئے ہیں، جس کے بارے میں کمپنی کے ڈائریکٹر مورگین رو کا کہنا ہے ان کا تیارکردہ امیکا نامی یہ روبوٹ چہرے کے بہت واضح اور بہترین تاثرات رکھتا ہے، اور انسانوں کی طرح نظر آتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے اس طرح کے روبوٹ یقیناً فلموں میں ضرور دیکھے ہوں گے جو انسانوں میں گھل مل جاتے اور کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امیکا، سب سے بہترین انسانی تاثرات والا روبوٹ

Advertisement

’’مجھے یقین ہے کہ وہ وقت بھی آجائے گا،‘‘ تاہم مورگین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس میں ابھی کئی سال درکار ہیں یعنی 10  سے 20 سال کا عرصہ مزید ان روبوٹ کو بہتر بنانے اوراس مقام تک لانے میں لگائے جائیں گے جب یہ روبوٹ بغیر کسی خدشے کے ہمارے درمیان چلیں گے اور رہیں گے۔

Advertisement

مورگین نے اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ امیکا نامی اس روبوٹ کی کوئی ذات نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی مذہب یا سیاسی نظریہ ہے جبکہ اس کی کوئی جنس بھی نہیں ہے۔

مورگین نے امیکا کے بارے میں ایک حیرت انگیز انکشاف بھی کیا ہے کہ اس روبوٹ کی ساخت اور تاثرات میں جان بوجھ کر کچھ خامیاں رکھی گئی ہیں تاکہ وہ حقیقی انسانوں سے قدرے مختلف ںظر آئے کیونکہ لوگ بلکل انسانوں کی طرح کا  کوئی مصنوعی وجود دیکھتے تو ممکن ہے کہ وہ ایک خوف میں مبتلا ہو سکتے تھے، لیکن جب یہ روبوٹ ان سے کچھ الگ تاثرات پیش کر رہا ہے تو ان کی جھجک دور گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر