Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون ایسیسیریز “مفت” حاصل کرنے کا طریقہ

Now Reading:

آئی فون ایسیسیریز “مفت” حاصل کرنے کا طریقہ

ویسے تو آئی فون خریدنا امیروں کا مشغلہ ہے، لیکن اگر کوئی مڈل کلاس اس لگژری کو خرید بھی لیتا ہے تو اسے مینٹین کرنا بھی اپنے آپ میں ہاتھی پالنے کے مترادف ہے۔

آئی فون سے جڑی اشیا، مثلاً چارجر، کیبل یا ہیڈفونز اتنے مہنگے ہوتے ہیں کہ انہیں افورڈ کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

تاہم، اب آئی فون صارفین کے لیے پیسے بچانے کی ایک کارآمد چال کا انکشاف ہوا ہے۔

That Turtleneck Guy  نامی ٹک ٹاکر کے مطابق، ایپل کی خراب ہوجانے والی چارجنگ کیبلز کو مفت میں تبدیل کرنے کا ایک طریقہ موجود ہے۔

اگرچہ کچھ شرائط ہیں جن سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔

Advertisement

مذکورہ ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ “آپ اپنے آئی فون، آئی پیڈ یا میک بُک چارجر کو ایپل سے مفت میں کیسے تبدیل کر سکتے ہیں۔”

انہوں نے بتایا کہ “اگر آپ کے پاس اب بھی آپ کے آلات جیسے آئی پیڈ، آئی فون، یا میک بک پر وارنٹی ہے، تو ایپل ایک سال تک ان وارنٹی کے تحت کیبلز کو تبدیل کرنے کا مجاز ہے۔”

لہٰذا پچھلے 12 مہینوں میں ناقص تار کے ساتھ حالیہ آئی فون خریدنے والا کوئی بھی شخص خوش قسمت ہو سکتا ہے۔

لیکن ابھی بھی کچھ اور رکاوٹیں ہیں جن پر نظر رکھنا ہے۔

@thatturtleneckguy

Advertisement

Free Charging Cable #money #finance #apple #business #iphone #applesquad #appletips #student #foryourpage

♬ TIME IN OBLIVION – iANO

Hip2Save  کے مطابق، چارجر یا کیبل میں کوئی ظاہری اور جسمانی نقصان کی علامت نہیں ہونی چاہئیں۔

ان لوگوں کے لیے جن کی کیبل جسمانی نقصان سے پاک ہے اور واضح طور پر ٹھیک سے چارج نہیں کر رہی اور وارنٹی کے اندر ہے، تو آپ اسے تبدیل کروا سکتے ہیں۔

Advertisement

اس کے لیے آپ کو پہلے ایپل کے اسٹورز میں سے ایک پر جینیئس بار اپائنٹمنٹ بُک کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اپنی ایپل پروڈکٹ، متاثرہ کیبل اور اپنی رسید ساتھ لائیں۔

کچھ صارفین نے اطلاع دی کہ یہ طریقہ کام کرتا ہے جبکہ دوسروں کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہوا۔

تاہم، جب ایپل کی کسٹمر سروس کے نمائندے سے آن لائن بات کی تو حل کام کرتا دکھائی دیا، حالانکہ آپ کو ابھی بھی کیبل کو اسٹور میں لے جانے کی ضرورت ہوگی تاکہ اسے صحیح طریقے سے چیک کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر