
کراچی کے علاقے سائٹ بی ایریا میٹرویل کے قریب فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ سفارش علی زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی مزاحمت کے باعث پیش آیا، فائرنگ سے زخمی سیکیورٹی گارڈ کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سائٹ ایریا میں نامعلوم افراد ٹیکسٹائل مل کے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے، زخمی سیکیورٹی گارڈ کا تعلق ساکرو سیکیورٹی کمپنی سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News