وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری میں متعلقہ اسٹاف کو بھی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سردار عثمان بزدار کے مری کی اپ گریڈیشن کیلئے بڑے فیصلوں پر عملی اقدامات شروع ہوگئے ہیں، مری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر افسر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مری میں متعلقہ اسٹاف کو بھی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، مری کی اپ گریڈیشن کیلئے 19 نئی پوسٹوں پر عملہ تعینات کیا جائے گا، اس ضمن میں بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مری میں پولیس کا نیا ڈویژن قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے، نئے کوہسار ڈویژن کیلئے ایس پی کے عہدے کے افسر کو تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
