Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی: اومیکرون کے 4 مریضوں کی تصدیق

Now Reading:

راولپنڈی: اومیکرون کے 4 مریضوں کی تصدیق
اومیکرون

اومیکرون

راولپنڈی میں اومیکرون کے 4 مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 ڈی ایچ او کے مطابق 1 مریض راول ٹاؤن، 1 کینٹ جبکہ 2 مریض پوٹھوار علاقے سے سامنے آئے ہیں، مریضوں کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق چاروں مریض اسٹیبل ہیں کونٹیکٹ ٹریسنگ پر ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

 یاد رہے کہ سال 2021 کے اختتام پر کورونا وباء کی نئی قسم ’اومیکرون‘ نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا تھا۔

کورونا کی اس نئی قسم کے حوالے سے عالمی ادارہ برائے صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں نے پوری دنیا کو خبردار کردیا ہے۔

Advertisement

اومیکرون وائرس کے حوالے اسٹڈی کرتے ہوئے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اومیکرون کی علامات میں مستقل سر میں درد رہنا، ناک بہنا اور گلے میں خراش ہونا اس کی علامات شامل ہے۔

اس کے علاوہ مستقل تھکن اور بار بار چھیکیں اومیکرون کی شدید علامات میں شامل ہیں اور اس سے تخفظ کے لئے وہی تمام اقدامات ضروری ہیں جو کہ اس سے پہلے کی تمام قسموں کے لئے اٹھائے گئے تھے۔

اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کی پیش نظر خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ اگر اس سے تحفظ کے لئے بروقت اقدامات نا کیے گئے تو انسانی جانوں کی صورت میں بھاری نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اومیکرون سے پہلے تمام قسموں میں بخار، گلے میں خراش، حسوں کی کمزوری، یادداشت پر اثر پڑنا اور دیگر صورتحال شامل  تھیں۔

اس سے تحفظ کے لئے مستقل طور پر ماسک پہننا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور مناسب غذاؤں کے استعمال سے صحت کا خیال رکھنا شامل تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر