گذشتہ دوبرسوں سے دنیا بھر میں اپنی دہشت پھیلانے اور کروڑوں افراد کو متاثر والے کورونا وائرس کا خاتمہ اب قریب ہے عالمی ادارہ صحت نے آگاہ کر دیا۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کورونا وبا کے خاتمے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ 2022 کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کا سال ہوسکتا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے وار اب بھی جاری ہیں اور یہ وائرس ابھی بھی جیناتی تبدیلوں سے گزر رہا ہے اور اپنی ہیئت مستقل تبدیل کررہا ہے ایسے وقت میں عالمی ادارہ صحت کا یہ بیان کافی امید افزا قرار دیا جارہا ہے۔
اس کی بنیادی وجہ یہ بیان کی جارہی ہیں کہ 2022 میں کورونا وبا کا اختتام کسی حد تک ممکن ہے کیونکہ اب دنیا کے پاس اس سے نبردآزما ہو نے کے لئے تمام وسائل موجود ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانم نے جمعرات کو لنکڈان پر اپنی پوسٹ میں دنیا کو تنبہہ کرتے ہو کہا ہے کہ اس وبا کے نمٹنے میں عدم مساوات جتنے طویل عرصے تک جاری رہے گی یہ وبا بھی اتنے ہی عرصے تک دنیا میں موجود رہے گی۔
ٹیڈروس نے عدم مساوات کی مثال کے لئے افریقہ کا ذکر کیا اور کہا کہ اس وبا کو دوبرس کا عرصہ گزرنے کے باوجود یہ ملک ابھی بھی وبا سے تحفظ دینے والی ویکسین سمیت تمام اشیاء سے ابھی تک محروم ہے جس کی بنیادی وجہ ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افریقہ میں محکمہ صحت کے عملے کی ہر چارمیں سے تین کی مکمل ویکسی نیشن نہیں ہوئی جبکہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکا اور یورپ میں لوگوں کو ویکسین کی تیسری یعنی بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مکمل ویکسی نیشن نہ ہونے کی سبب ایک خلا پیدا ہوگا ہے جس میں وائرس کے نئے ویریئنٹ کو پھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک میں ویکسی نیشن مکمل ہونے کے باوجود دوبارہ جانی نقصان، پابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹیڈروس نے عدم مساوات کو ختم کرنے پر ذور دیا تاکہ اس وبا کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے سال نو کی آمد کے موقع پر عہد کیا وہ تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے، اور ایسے اقدامات اٹھائیں جائیں گے جس کے تحت ویکسین کو ترجیحی بنیادوں پر تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔
ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اگر دنیا کی تمام حکومتیں آپس کے اختلافات بھلا کر مضبوط قوت ارادی سے کام لیں تو 50 لاکھ سے زائد جانیں لینے والے اس وائرس کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے اور ساتھ انفرادی طور پر ویکسی نیشن بھی کروائیں اور حفاظتی اقدامات بھی کریں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق وہ 2022 وسط تک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے ارادہ رکھتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگرہم ویکسی نیشن کو ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو 2022 کے اختتام تک دوبارہ وبا سے پہلے والی زندگی کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News