الیکشن کمیشن کے اجلاس میں الیکٹرونک ووٹنگ میشن (ای وی ایم) کی خریداری کیلئے ٹینڈرنگ عمل کی تکمیل کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کے حوالے تشکیل کمیٹیوں نے اپنی رپورٹس پیش کر دیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے رپورٹس سے متعلق بریفنگ دی۔
ای وی ایم کی خریداری سے لیکر استعمال تک تمام مراحل کے روڈ میپ پر بھی بریفنگ دی گئی، پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ بھی تشکیل دے دیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین افسران کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے رپورٹس پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ ای وی ایم کی خریداری کیلئے ٹینڈرنگ عمل کی تکمیل کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کی خریداری سے متعلق قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھا جائے، ای وی ایم کی کوالٹی اور رازداری کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے ای وی ایم سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن نےای وی ایم کی پائلٹ ٹیسٹنگ کا بھی فیصلہ کیا۔
کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے مزید قانون سازی کی ضرورت ہے۔
کمیٹی کی انٹرنیٹ ووٹنگ، پوسٹل ووٹنگ، سفارت خانے میں آن لائن ووٹنگ اور الیکٹرانک پوسٹل بیلٹ سے متعلق تجاویز پیش کیں۔
کمیٹی کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے علیحدہ الیکٹورل کالج اور نشستیں مختص کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای وی ایم کی خریداری کیلئے مختلف مراحل پر کم و بیش 258 ارب روپے خرچ ہونگے۔
ای وی ایم کی اسٹوریج، مینٹیننس اور پولنگ اسٹیشنز پر ترسیل کے حوالے سے ممکنہ مشکلات پر بھی بریفنگ دی گئی جب کہ ای وی ایم کے استعمال سے متعلق مزید قانون سازی کی ضرورت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
