Advertisement
Advertisement
Advertisement

’چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا ‘

Now Reading:

’چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا ‘
محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کیلئے اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی کمی کے باعث پنجاب بھر میں اسکول معمول کے مطابق پیر سے کھل رہے ہیں، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم سرما کیلئے اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ا سکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکشن 16اکتوبر نافذالعمل ہوگا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرلزاسکولوں کیلئے اوقات کارصبح ساڑھے 8بجے سے اڑھائی بجے اور بوائز سکول کیلئے پونے 9 بجے سے پونے 3بجے تک ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز سنگل شفٹ والے سکول ساڑھے 8بجے سے 12بجے تک اور ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8بجے سے 12بجے تک چلے گی جبکہ دوسری شفٹ 2بج کر 30منٹ سے شروع ہوگی اور ساڑھے پانچ بجے تک چلے گی۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طلباء کی 50فیصدحاضری کی بجائے مکمل حاضری کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ پیر سے سکولوں میں معمول کے مطابق تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی بھی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں مارننگ اسمبلی، بزم ادب اور کھیلوں سمیت تمام سرگرمیوں کی اجازت ہوگی جبکہ تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

مراد راس نے کہا ہے کہ چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ضلع لاہور کے سرکاری و نجی اسکولوں کے  حوالے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ساتویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کی کلاسز سابقہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔

مراد راس نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق کل 20 جنوری 2022 سے 31 جنوری 2022 تک محض صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہو گا۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر