 
                                                                              سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں بسنے والی تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہیں۔
ایوان صدر مظفرآباد میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت یہ دعویٰ کرتا رہا ہے کہ وہ سب سے بڑی جمہوریت ہے ، بھارت نہ تو جمہوری ہے اور نہ ہی سیکولر اسٹیٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف کشمیری بلکہ بھارت میں بسنے والی تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہیں ، بھارت جمہوی ملک نہیں وہ الیکٹڈ ڈکٹیٹر شپ ہے ، بھارت جموں و کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہا ہے۔
سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بین لاقوامی طور پر اٹھانے کے لئے ہمیں اپنا رول ادا کرنا ہوگا ، مظفرآباد میں کشمیر کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ تیس جنوری کو کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آل پارٹی کانفرنس بلارہے ہیں ، آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی بھی لازم ہے لیکن ہمارا اولین مقصد تحریک آزاد کشمیر ہی ہونا چا ہیے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ہمارے لئے اب وے فارورڈ کیا ہے ، تیس جنوری سے ساری سیاسی جماعتوں سے مشورہ کریں گے۔
سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزرا اعظم کو خصوصی طور پر دعوت دی ہے کہ وہ کانفرنس میں شریک ہوں۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف کانفرنس بلانا اور نشتا گفت برخاست نہیں ہوگا بلکہ عملی اقدمات کے لئے لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 