
مراد سعید کا کہنا ہےکہ ہم آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اسلام آباد میں ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاستدان اگلے الیکشن کا جبکہ لیڈر آنے والی نسلوں کاسوچتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں زیادہ سڑکیں بنائی جارہی ہیں،مہنگائی کے باوجود کم لاگت پر سڑکیں بنائی جارہی ہیں۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ 2 ہزار 32 کلومیٹر سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں، 3 سال میں 102 بلین سے زیادہ آمدن میں اضافہ کیا ،ہم آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی کی لہر آئی ،پاکستان نے کورونا کا سامنا کیا،دنیا نے سراہا۔
مراد سعید نے کہاکہ این ایچ اے نے 5 سالہ ٹارگٹ 3 سال میں مکمل کیے،این ایچ اے کے10 سالہ ٹارگٹ بھی لارہے ہیں ۔
وزیر مواصلات نے کہاکہ سڑکیں بنانا صرف کام نہیں،اداروں میں شفافیت بھی لانا ہے ، 13 سوکلومیٹرطویل شاہراہوں پر موٹروے پرپولیس کوتعینات کیاگیا ،کوہاٹ موٹروے 30 جنوری کو مکمل کرلیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی سی ون میں موٹر وے پولیس کو بھی رکھا ہے، ہمارے دور میں ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر تیزی سے کام ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News