
حسان خاور کا کہنا ہےکہ مہنگائی کا مقابلہ کر رہےہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کےساتھ مہنگائی کا مقابلہ کرےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں میں پٹرول کی قیمت کم بھی ہوئی ، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے اثر ہوا، ہم نے ترقی کا سفر جاری رکھنا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ وزیراعظم کا وژن سیاحت کا فروغ ہے، ماضی کو سیاحت میں فروغ نہیں دے سکے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی لندن میں سعودی حکومتی مشیر سے اہم ملاقات
حسان خاور نے کہاکہ دنیا کےدیگر ممالک کی طرح ہم سیاحت سے فائدہ نہیں اٹھا سکے، سیاحتی مقامات پر زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار وزیراعظم کے وژن کوآگےلےکر جارہےہیں ، پنجاب میں سیاحت کےفروغ کیلئےاقدامات کررہےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News