
شیری رحمان کا کہنا ہےکہ ہفتہ وار بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاہےکہ منی بجٹ کے بعد مہنگائی میں مزید شدت آئے گی۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ ایک سروے میں پاکستان کی اکثریت نے اس حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔اخلاقی طور پر یہ اب منی بجٹ پیش کرنے اور حکومت کرنے کا جواز کھو چکے ہیں۔
شیری رحمان نے کہاکہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح 12.3 فیصد رہی، مہنگائی کی یہ شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
AdvertisementAnother #InflationBomb hit Pakistan as CPI rose from 11.5% to a massive 12.3% in December,while the WPI jumped to 26.2%. Instead of giving some relief to the people, yesterday the petrol price was jacked up by Rs4 to Rs144! Welcome to #PTIMF’s Naya Pakistan pic.twitter.com/g6EbQABJHE
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 3, 2022
پی پی رہنما نے کہاکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے مہنگائی کی شرح 21.92 فیصد ہے۔
Advertisementہفتہ وار بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ منی بجٹ کے بعد مہنگائی میں مزید شدت آئے گی۔ حالیہ ایک سروے میں پاکستان کی اکثریت نے اس حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔ اخلاقی طور پر یہ اب منی بجٹ پیش کرنے اور حکومت کرنے کا جواز کھو چکے ہیں۔ 1/2
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 3, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ تباہی سرکار اپنی ہی نااہلی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ عارضی بنیادوں پر معیشت چلانے کی خوفناک نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News