پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت پارلیمانی روایات سے نا واقف ہے۔
قومی سلامتی پالیسی کے معاملے پر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، قومی سلامتی سے متعلق پارلیمان لاعلم ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی سے متعلق اپوزیشن اور پارلیمان کو بائے پاس کرنا باعثِ تشویش ہے، موجودہ نااہل حکومت پارلیمانی روایات سے نا واقف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت خود ملکی سلامتی کے معاملات پر بھی سیاست کر رہی ہے، قومی سلامتی پالیسی کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں نہ لینا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ حکومت کنٹینر کی سیاست اور پارلیمان کو بے توقیر کرنے سے باز آئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
