Advertisement
Advertisement
Advertisement

حوثی باغی شہریوں پر حملے فوری بند کریں، عالمی برادری کا مطالبہ

Now Reading:

حوثی باغی شہریوں پر حملے فوری بند کریں، عالمی برادری کا مطالبہ

مسلم ممالک اور امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی شہری تنصیبات پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور العربیہ نیٹ کے مطابق خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل نایف الحجرف نے امارات میں شہریوں اور شہری تنصیبات پر حوثیوں کے میزائل حملوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

نایف الحجرف نے کہا کہ حوثی مسلسل حملے کرکے بین الاقوامی برادری کو کھلا چیلنج دے رہے ہیں، عالمی قوانین و روایات کا مذاق اڑا رہے ہیں اور یمن میں قیام امن کی تمام کوششوں کو تہہ و بالا کر رہے ہیں۔

انہوں نےعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ شہری تنصیبات اور اہم اداروں پر حملے رکوانے کے لیے حوثیوں کے خلاف فیصلہ کن مؤقف اختیار کیا جائے۔مصری دفتر خارجہ نے حوثیوں کے حملوں کو بزدلانہ قرار دیا اور کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

Advertisement

بیان میں اسے امارات اورسعودی عرب کے امن و استحکام، ان کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی پر حملہ قرار دیا گیا۔

ترک دفتر خارجہ نے بیان میں حوثیوں سے حملے فوراً بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

کویتی دفتر خارجہ نے کہا کہ حوثیوں کے یہ حملے عالمی برادری کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جارحانہ سرگرمیوں کو روکنے اورعالمی امن و سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کرے۔

بحرینی دفتر خارجہ نے مذمتی بیان میں کہا کہ عالمی برادری حوثیوں کو لگام ڈالنے کے  لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

اردنی دفتر خارجہ کے ترجمان ہیثم ابو الفول نے کہا کہ اردن دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہے، یہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں۔

Advertisement

عرب وزرائے داخلہ کونسل نے بیان میں کہا کہ حوثی عرب دنیا کے امن و استحکام کو تہ و بالا کرنے کے درپے نظر آرہے ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم نے مملکت اور امارات کی شہری تنصیبات اور اداروں پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز حملوں کو دہشت گردی قرار دیا۔ سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے کہا کہ حوثیوں کی یہ سرگرمیاں مجرمانہ اور بین الاقوامی قوانین و روایات کی خلاف ورزی ہیں۔

ریاض میں امریکی سفارتی مشن نے جازان پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ امریکی سفارتی مشن نے بیان میں حوثیوں سے کہا کہ شہریوں پر حملے فوراً بند کریں اور یمنی بحران کے سیاسی حل کے لیے اقوام متحدہ کے سفارتی مشن میں شامل ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر