Advertisement
Advertisement
Advertisement

جھیل کی تہہ میں پُراسرار شے کا انکشاف، نئی بحث چھِڑ گئی

Now Reading:

جھیل کی تہہ میں پُراسرار شے کا انکشاف، نئی بحث چھِڑ گئی

امریکا کے نیواڈا ریگستان میں ایک تاریخٰ پیرامِڈ جھیل ہے،Reddit  صارفین کو اس جھیل میں کچھ عجیب نظر آیا ہے۔

گوگل میپس پر موجود تصویر میں جھیل کے نچلے حصے میں ایک پُراسرار شبیہہ دیکھی گئی ہے۔ جس پر زور شور سے بحچ جاری ہے۔

صارف AudiS7 کی جانب سے کی جانے اس پوسٹ نے فورم پر آگ لگا دی ہے، اور صارفین اب اس راز کا جواب جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تصویر میں پیرامِڈ جھیل کے نچلے حصے میں ایک لمبی، مستطیل چیز دکھائی گئی ہے۔ یہ شبیہہ اس وقت نظر آتی ہے جب آپ گوگل میپس پر صرف ایک میل کی اونچائی تک زوم رکھتے ہیں۔

Reddit  صارفین اب اندازے لگانے میں مصروف ہیں کہ یہ کیا چیز ہوسکتی ہے۔

Advertisement

Chel_Out_Brah لکھتے ہیں، “وہاں قریب میں بشمول صحرا کے وسط میں نیول انڈر واٹر وارفیئر سینٹر بہت سے عجیب و غریب فوجی اڈے ہیں۔”

صارفLucasPlay171  نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا، “یہ ایک کشتی کی طرح لگتا ہے، ایک فوجی کشتی Wich (sic) جو کبھی بھی سطح پر واپس نہیں آئی۔”

علاقے سے واقف ایک صارف نے اشارہ دیا کہ شاید اس کا تعلق فوج سے نہ ہو۔

Illustrous_potentate نے لکھا، “وہاں کچھ بہترین فشنگ پوائنٹس ہیں، میں وہاں کیمپنگ کرتا تھا۔”

جھیل کا نام پیرامِڈ لیک اس کے کنارے پر واقع ایک اہرام نما چٹان کی وجہ سے پڑا ہے۔

جھیل کے آس پاس کا علاقہ کئی مختلف چوٹیوں، ساحلوں اور جنگلات پر مشتمل ہے۔

Advertisement

ایک دریا بھی اس جھیل میں گرتا ہے جسے Truckee River کہتے ہیں۔ جھیل سے صرف 10 منٹ کی مسافت پر ایک فوجی تنصیب ہے، دونوں کے درمیان سیدھا راستہ بھی ہے۔

اس جھیل کی سنیما سے جُڑی ایک تاریخ بھی ہے، اسے 1965 کی بائبل پر مبنی فلم، “دی گریٹسٹ سٹوری ایور ٹولڈ” میں بحیرہ گیلیلی کے لیے اسٹینڈ ان کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔

یہاں آثار قدیمہ کے ایسے شواہد بھی موجود ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ انسان 9,500 قبل مسیح سے 1,400 عیسوی تک جھیل کے آس پاس رہتے تھے۔

علاقے سے اوزار، ہتھیار، کپڑے، خوراک اور حنوط شدہ باقیات ملی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر