وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا کا شکار ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں شفقت محمود نے لکھا میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مجھے علامات شدید نوعیت کی نہیں، لیکن بہتر ہوں۔
شفقت محمود نے کہا کہ امید ہے کچھ آرام سے جلد صحت یاب ہو جاؤں گا، براہ کرم تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک پہنیں۔
I have unfortunately tested positive for coronavirus. My symptoms are mild so far and I feel fine. Hopefully with some rest will recover soon. Please continue to take all precautions specially wearing a mask at all times
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 13, 2022
یاد رہے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے حوالے سے وزیرتعلیم شفقت محمود کا انتہائی اہم بیان آج سامنے آیا تھا۔
ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اہم اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیا گیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد آج 11 بجے ہونا تھا جس میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع تھے تاہم بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ اجلاس میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جانا تھا، لیکن اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید ڈیٹا اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، ایک ہفتے کے لیے دیکھنا چاہتے ہیں کہ اومی کرون کی صورتحال کس طرح آگے بڑھتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
