Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا مہوش حیات بھی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں؟

Now Reading:

کیا مہوش حیات بھی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کیا وہ جلد ہی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں؟

 مہوش حیات کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ دیگر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مارول اسٹوڈیوز کی نئی ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ کا حصّہ بننے جارہی ہیں۔

تاہم، اداکارہ مہوش حیات نے ابھی تک آنے والی ویب سیریز میں اپنی کاسٹنگ کے حوالے سے خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ ابھی کچھ عرصہ پہلےاداکار فواد خان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ وہ ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب کچھ دیگر تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی ہدایتکار واداکار فرحان اختر بھی اس سیریز کی شوٹنگ کے سلسلے میں بینکاک میں موجود تھے۔

فواد خان کے علاوہ مبینہ طور پر سینئر اداکارہ ثمینہ احمد بھی اس سیریز کا حصّہ ہیں۔

 ثمینہ احمد کے بارے میں یہ خبر اُن کے شوہر، اداکار منظر صہبائی نے دی تھی۔

خیال رہے کہ ماروول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی پہلی مسلم ویمن سپر ہیرو سیریز ’مِس ماروول‘ میں کمالہ خان کا مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی شہری 16 سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی۔

واضح رہے کہ مشہور پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے سیریز ’مِس ماروول‘ کے ان چار ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں جن کا باضابطہ طور پر اعلان گزشتہ سال مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج نے کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر