Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا چین نے واقعی مصنوعی سورج تیار کرلیا؟ حقیقت سامنے آگئی

Now Reading:

کیا چین نے واقعی مصنوعی سورج تیار کرلیا؟ حقیقت سامنے آگئی
مصنوعی سورج

مصنوعی سورج

چین کے مصنوعی سورج سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گزشتہ کئی روز سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چین نے مصنوعی سورج کی تیاری کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے جب کہ اس ویڈیو میں اکثر صارفین حقیقت سمجھ بیٹھے اور اسے لائک اور ری ٹوئٹ کرنے لگ گئے۔

سوشل میڈیا پر 2.5 ملین سے زیادہ بار دیکھی جانے والی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی جس کے کیپشن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین کی جانب سے بنائے گئے مصنوعی سورج نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا جب کہ کیپشن میں سورج کی تپش کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ سورج سے 5 گناہ زیادہ گرم ہے۔

ویڈیو کے دوران لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے وہ ہاتھوں میں موبائل تھامے ساحل کنارے کھڑے یہ منظر اپنے پاس محفوظ کررہے ہیں جس میں سورج کی طرح ایک روشنی نمودار ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے ’مصنوعی سورج‘ کا نیا ورلڈ ریکارڈ

غیر ملکی خبررساں ادارے کی فیکٹ چیک رپورٹ میں اس دعویٰ کو غلط قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو مصنوعی سورج کی نہیں بلکہ چین کے شہر وینچانگ میں اسپیس کرافٹ لانچ سائٹ پر راکٹ  لانچنگ کی ہے۔

واضح رہے کہ چین کی جانب سے تیار کیے جانے والا مصنوعی سورج ایک ایٹمی ری ایکٹر ہے ، اس میں اصلی سورج سے پانچ گنا زیادہ توانائی پیدا کی جا سکتی ہے تاہم یہ توانائی چند سیکنڈ تک ہی پیدا ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر