Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپٹو کرنسی کیس: وقار ذکا کا وفاقی حکومت پر ہراساں کرنے کا الزام

Now Reading:

کرپٹو کرنسی کیس: وقار ذکا کا وفاقی حکومت پر ہراساں کرنے کا الزام

کرپٹو کرنسی انفلوئنسر اور ٹیکنالوجی موومنٹ کے سربراہ وقار ذکا نے وفاقی حکومت پر ہراساں کئے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

وقار ذکا کا کہنا ہے کہ حکومت کرپٹو کرنسی کو قانونی تحفظ دینے سے متعلق کیس واپس لینے کے لیے ان پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

وقار ذکا نے اپنے ایک طویل ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ انہیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سندھ ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت کیس کی پیروی چھوڑ دیں یا پیشی پر جائیں تو دلائل دینے سے گریز کریں۔

ویڈیو بیان کے مطابق وقار ذکا نے جب فون کرنے والے سے پوچھا کہ کیا آپ حکومت کے نمائندے ہیں تو جواب ملا کہ نہیں وہ مداح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے کرپٹوکرنسی پر مکمل پابندی کی سفارش کردی

Advertisement

کالر نے ان سے مزید کہا کہ وقار ذکا، آپ بہت عرصے سے باہر گھومنے نہیں گئے، اگر آپ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے تو کیسا لگے گا؟ کیسا لگے گا اگر آپ پر منی لانڈرنگ اور ٹیرر فائنینسنگ کے مقدمات بنائے جائیں، اور آپ کے بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈ بند کر دیے جائیں؟

وقار ذکا نے جواب میں کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، فیس بک کے ذریعے میں جو پیسہ کما رہا ہوں وہ قانونی طریقے سے بینک کے ذریعے پاکستان لارہا ہوں، میں یہ پیسہ کسی اور ملک میں بھی قانونی طریقے سے اتار سکتا ہوں لیکن میں ترسیلات زر پاکستان لانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایف بی آر کو بہت سارے سیاست دانوں سے زیادہ ٹیکس دیا ہے۔

وقار کا کہنا تھا کہ جب میں نے نامعلوم کالر کو کہا کہ میں اپنا ڈکلیئرڈ پیسہ پاکستان لا رہا ہوں، میری کوئی مشکوک سرگرمی  ہے تو مجھے بتا دیا جائے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کسی نوٹس، ٹریک ریکارڈ اور مشکوک سرگرمی کے بغیر میرے خلاف کارروائی کیسے ہوسکتی ہے؟

Advertisement

فون کرنے والے نے انہیں کہا کہ وقار ذکا صاحب جب تکلیفیں ملنا شروع ہوں گی تو ملک و قوم سے کوئی بچانے نہیں آئے گا، آپ براہِ کرم حکومت کے خلاف نہ بولیں، حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں کرپٹو کرنسی نہ آئے، لہٰذا آپ کیس واپس لے لیں۔

اس موقع پر وقار ذکا نے اب اعلان کیا ہے کہ وہ قانونی جنگ ضرور لڑیں گے اور ہر صورت عدالت جائیں گے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ ان کے حق میں ضرور فیصلہ دے گی۔

وقار ذکا کا کہنا ہے کہ سارے دروازے بند بھی ہوگئے تو وہ ٹیکنالوجی موومنٹ کے چاہنے والوں کو ڈی چوک پر دھرنا دینے کی کال دیں گے۔

اپنی طویل ویڈیو میں وقار ذکا نے بتایا کہ کرپٹو پر پابندی لگانے کے خواہش مند یہ نہیں سوچ رہے کہ کرپٹو کرنسی پر پابندی سے میٹاورس میں ملازمتوں کے مواقع چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میٹا ورس پر ورچوئل لینڈ بیچنے کے جو بروکریج ہاؤس کھلنے ہیں ان کی نوکریاں ختم ہوجائیں گی۔

Advertisement

وقار ذکا کے مطابق بلاک چین میں ڈیولپمنٹ کے لیے کرپٹو چاہیے ہوتی ہے وہ  ٹیسٹنگ نہیں ہوسکے گی اور جامعات اس حوالے سے نہیں پڑھا سکیں گی۔ این ایف ٹی(نان فنجیبل ٹوکن) جس کے ذریعے کوئی آرٹسٹ آن لائن اپنا آرٹ ورک بیچ سکتا ہے کرپٹو کرنسی پر پابندی سے یہ سب محروم ہوجائیں گے۔

وقار ذکار نے ایک اور ٹوئٹ  میں لکھا کہ حکومت کرپٹو کرنسی پر پابندی کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ عمران خان صاحب  اگر ایسا نہیں ہے تو آپ  ٹوئٹ کے ذریعے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر