Advertisement

آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی کون ہیں

انڈین پریمئیر لیگ میں پیسے کی چمک دمک تمام لیگز میں سب سے زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ کھلاڑی اس لیگ میں کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

انڈین پریمئیر لیگ نے کھلاڑیوں کے لائف اسٹائل تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، اور کھلاڑیوں کی معاشی حالات بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

آئی پی ایل میں ہر سال آکشن میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو مہنگے داموں خریدنے کی کوشش کی جاتی ہے جس کے لئے پیسہ پانی کی طرح بہایا جاتا ہے۔

ہر سال کی طرح سال 2022 کے آئی پی ایل ایڈیشن کے آکشن کی تیاریاں جاری ہیں، لیکن آکشن سے قبل ہی دو کھلاڑیوں کو پہلے ہی فرنچائزز نے خرید لیا ہے۔

Advertisement

آئی پی ایل میں ان دو کھلاڑیوں کی خریداری تاریخ کی سب سے مہنگی خریداری ثابت ہوئی ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کا تعلق بھارت سے ہے۔

رائل چیلنجز بنگلور نے ویرات کوہلی کو جبکہ آئی پی ایل کی نئی ٹیم لکھنو نے کے ایل راہول کو آکشن سے پہلے ہی اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کی فرنچائزز نے 17،17 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا ہے جو پاکستانی روپے میں تقریباً 34 کروڑ روپے فی کھلاڑی بنتی ہے۔

ویرات کوہلی نے اس سے قبل بھی 2018 میں رائل چیلنجز بنگلور کے لئے اسی رقم میں معاہدہ کیا تھا۔

لکھنؤ کی ٹیم گزشتہ سال اکتوبر میں آئی پی ایل کا حصہ بنی ہے جو رواں سال آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

Advertisement

لکھنؤ کے علاوہ احمد آباد کی ٹیم بھی آئی پی ایل کا حصہ بنی ہے ، ان دونوں فرنچائزز نے اپنی ٹیم بنانے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Next Article
Exit mobile version