Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار احسن کیسے ڈراموں کا انتخاب کرنا پسند کرتے ہیں؟

Now Reading:

اداکار احسن کیسے ڈراموں کا انتخاب کرنا پسند کرتے ہیں؟

احسن خان نے بیمار مداح کی خواہش پوری کر دی؛ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار احسن خان نے ڈراموں کے انتخاب کے حوالے سے بات کر لی۔

احسن خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈراموں میں اپنے کرداروں کے حوالے سے بات کی۔

اداکار احسن خان نے بتایا کہ وہ ڈراموں میں ایسے کردار ادا کرتے ہیں جن سے معاشرے کو کوئی آگاہی مل سکے۔

اداکار احسن خان نے اپنے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈراموں کے بارے میں بات کرت ہوئے کہا کہ ڈراموں میں ہم کئی بار ایسا کچھ دِکھانا چاہتے ہیں کہ بس آپ اس پہلو کو چھیڑ دیں اجاگر کردیں تاکہ لوگوں کو اس سے کوئی آگاہی حاصل ہوسکے۔

اُنہوں نے حال ہی میں نشر ہونے والے اپنے ڈرامے’قصّہ مہربانو‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  اس ڈرامے کی کہانی کو دِکھانے کا مقصد صرف یہ تھا کہ کم ازکم اس موضوع پر بات کی جائے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی میریٹل ریپ جیسی زیادتی کا شکار ہےتو لوگوں کو پتاچل سکے کہ یہ پاکستان میں قانونی طور پر بھی ایک غلط چیز ہےاور یہ اخلاقیات کے زمرے میں بھی نہیں آتا۔

احسن خان نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بات کرنا بہت ضروری ہے لیکن لوگ شاید اس بارے میں بات کرنے سے تھوڑا شرماتے ہیں اور گھبراتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر