Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی کی مشہور سیاحتی ٹرین سروس دوبارہ شروع

Now Reading:

ترکی کی مشہور سیاحتی ٹرین سروس دوبارہ شروع

گزشتہ سال عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث بند کی گئی ترکی کی مشہور سیاحتی ٹرین سروس دوبارہ بحال کر دی گئی۔

ترکی کے خوبصورت اور تاریخی مقامات کی سیر کے لئے دنیا بھر کے سیاح اس ٹرین کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔

ٹرین ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے قدیم اور تاریخی شہر کارس کا 1300 کلومیٹر طویل سفر 32 گھنٹے میں طے کرتی ہے۔ اس دوران ٹرین ترکی کے برفیلے اور میدانی علاقوں سے گزرتی ہے۔

ٹرین آرمینیا اور جارجیا کے سرحدوں کے قریب سے بھی گزرتی ہے۔ ترکی کے اسٹیٹ ریلوے کے ڈائریکٹر حسن کے مطابق یہ ٹرین سروس دنیا کی چار بہترین سیاحتی ٹرین سروس میں سے ایک ہے۔

Advertisement

نو بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں سیاحوں کے لئے تمام جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، مسافروں کے آرام کے لئے ٹرین میں سونے کی مناسب جگہ بھی فراہم کی گئی ہے۔

اسٹیٹ ریلوے کے ڈائریکٹر حسن کے مطابق ٹرین ہفتے میں دو بار انقرہ سے کارس تک کا سفر طے کرے گی، اس دوران ٹرین ترکی کے برفانی علاقوں سے بھی گزرے گی۔

حسن کے مطابق ٹرین کا یہ روٹ روس کے مشہور ٹرانس سائبیرین ریلوے جیسا ہی ہے۔

ٹرین میں ڈائننگ کار کی سہولت بھی ہے جو رات کے اوقات میں نائٹ کلب طرز پر مسافروں کے لئے سروس فراہم کرتی ہے۔

ترکی کی یہ ٹرین سروس مقبولیت میں سب سے آگے ہے ، مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کے لئے یہ ٹرین سروس ایک خوبصورت اضافہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر