Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘ سانحہ مری: جس نے بھی غفلت کی اس کو سزا ملے گی’

Now Reading:

‘ سانحہ مری: جس نے بھی غفلت کی اس کو سزا ملے گی’

قائد ایوانِ بالا ڈاکٹر شہزاد وسیم کا سانحہ مری پر کہنا ہے کہ جس نے بھی غفلت کی اس کو سزا ملے گی۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ سانحہ مری پر تعزیت کرتے ہیں، ایک حقیقت ہے کہ پوری دنیا میں قدرتی آفات آتی ہیں۔

قائد ایوانِ بالا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی برف باری ہوتی ہے لوگ لطف اندوز ہونے کے لئے جاتے ہیں، لیکن یہ برفباری عام نہیں بلکہ شدید ترین طوفان تھا، جس کے باعث مسائل نے جنم لیا۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ طوفانی برفباری کے باعث ریسکیو اور ریلیف میں مسائل کا سامنا رہا، مری میں برف باری طوفانی برف بن کر آئی جس سے کئی مسائل پیدا ہوئے۔

قائدِ سینیٹ نے مزید کہا کہ آج امریکہ دنیا کا جدید ترین ملک ہے، ورجینیا میں اسی قسم کا طوفان آیا تو ایک شاہراہ چوبیس گھنٹے بند رہی، امریکہ جسیے جدید ملک میں برفانی طوفان سے شاہراہ کھولنے میں چوبیس گھنٹے لگے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب مری میں برفانی طوفان ہوا، آپریشن کرنا ممکن نہیں تھا، اس کے باجود ریلیف کام ہوا، راستے کھولے گئے لوگوں کی داد رسی کی گئی۔

ڈاکٹر شہزاد نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری کا احساس رکھتی ہے، واقعے کے لیے بنائی گئی کمیٹی اپنا کام ذمہ داری سے کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر