Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیمز ویب زمین سے لاکھوں میل دور اپنی منزل پر پہنچ گئی

Now Reading:

جیمز ویب زمین سے لاکھوں میل دور اپنی منزل پر پہنچ گئی
خلا میں چھوٹے شہاب ثاقب جیمز ویب اسپیس سے ٹکرا گئے

گزشتہ سال 25 دسمبر کو خلائی سفر پر روانہ کی گئی ہبل کی پیش روخلائی دوربین جیمز ویب اسپیس ایک ماہ بعد اپنی منزل مقصود پر پہنچ گئی ہے ، جہاں سے وہ کائنات کا مشاہدہ کرے گی۔

ناسا کے مطابق دس ارب ڈالر کی لاگت سے بننےوالی جیمز ویب اسپیس زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر کا سفر تیس دن میں مکمل کرتے ہوئے اپنے پارکنگ مدار (لیگرینگ پوائٹ 2 )میں پہنچ گئی ہے۔

کائنات کا مشاہدہ کرنے کے لیے اس جگہ کو خلائی دوربین کے لیےسب سے بہترین مقام تصور کیا جاتا ہے۔ جیمز ویب کے چیف انجینئر چارلی ایٹکنس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ زمین پر موجود کنٹرولرز آنے والے چند ماہ جیمز ویب کو خلائی تحقیق کے لیے تیار کرنے میں صرف کریں گے۔

سب سے اہم مرحلہ اس مشاہدہ گاہ کے چار انسٹرومنٹس کی سوئچنگ کے ساتھ ساتھ اس کے آئینوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے، تاکہ 18 بنیادی آئینوں کے ٹکڑے مل کر 21 اعشاریہ 3 فٹ کے ایک آئینے کے طورپر اپنا کام سر انجام دے سکیں۔

اب مکمل طور پر نصب کی جانے والی اس خلائی دوربین میں 18 ٹکڑے ایک ملی میٹر کے فاصلے سے لگائے گئے ہیں۔ جب کہ صاف اور واضح فوکس کے لیے اس ترتیب کو انتہائی باریکی سرانجام دینا ہوگا۔

Advertisement

اس بابت چارلی کا کہنا ہے کہ دوربین کا بنیادی آئینہ ٹکڑوں میں ہے اور ان ٹکڑوں کو روشنی کی ویو لینتھ کے فریکشن میں الائین ہونے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر