 
                                                                              رویت ہلال کے تنازعات کے مکمل خاتمہ کے لئے مذہبی امور نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی کے SOPs کی تیاری کے لئے مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔
وزیر ِ مذہبی امور کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کے SOPs کی تیاری کے لئے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز، جید علماء کرام اور رویت ہلال کے ماہرین سے مشاورت ہوئی۔
پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی سفارشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، علماء اور ماہرین پر مشتمل تین رکنی سب کمیٹک ایک ماہ میں حتمی SOPs تیار کرے گی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور رویت ہلال کے متفقہ SOPs کی تیاری سے رمضان و عیدین کے موقع پر قومی یکجہتی ممکن ہوگی۔
واضح رہے ماضی میں چاند کی رویت سے متعلق اور مختلف علاقوں میں الگ الگ عیدیں منانے سے کئی اختلافات سامنے آئے ہیں انہیں مدنظر رکھ کر وزیر ِ مذہبی امور کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کے SOPs کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 