معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں کا حافظہ ٹی ٹی اور خفیہ اکاوئنٹس کے علاوہ معیشت کے بارے میں بھی کافی کمزور ہو گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں حسان خاور کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کا حافظہ ٹی ٹی اور خفیہ اکاوئنٹس کے علاوہ معیشت کے بارے میں بھی کافی کمزور ہو گیا ہے ورنہ ان کو یاد ہوتا جس معاشی پالیسی کو وہ کامیاب قرار دے رہے ہیں۔
ا/ ن لیگ والوں کا حافظہ ٹی ٹی اور خفیہ اکاوئنٹس کے علاوہ معیشت کے بارے میں بھی کافی کمزور ہو گیا ہے ورنہ ان کو یاد ہوتا جس معاشی پالیسی کو وہ کامیاب قرار دے رہے ہیں اسی کے بارے میں حکومت کے آخری ماہ ن لیگ کا وزیر خزانہ خود اپنے منہ سے کہہ رہا تھا کہ سچوئشن ضرورت سے زیادہ خراب ہے https://t.co/iyRSLnPkz0
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) January 12, 2022
ان کا کہنا تھا کہ اسی کے بارے میں حکومت کے آخری ماہ ن لیگ کا وزیر خزانہ خود اپنے منہ سے کہہ رہا تھا کہ سچوئشن ضرورت سے زیادہ خراب ہے، مفتاح اسماعیل کے مطابق ذخائر گر چکے خسارہ بڑھ چکا تھا جہاز کو ٹکرانے سے بچانا اور موڑنا بہت مشکل کام تھا۔
مفتاح اسماعیل کے مطابق ذخائر گر چکے خسارہ بڑھ چکا تھا جہاز کو ٹکرانے سے بچانا اور موڑنا بہت مشکل کام تھا
یہ وہ کرائسس تھا جو ن لیگ ہمارے لیے چھوڑ کر گئی اور آج تحریک انصاف الحمدللہ اس جہاز کا رخ موڑنے میں کامیاب ہوئی۔
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) January 12, 2022
معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مزید کہا کہ یہ وہ کرائسس تھا جو ن لیگ ہمارے لیے چھوڑ کر گئی اور آج تحریک انصاف الحمد اللہ اس جہاز کا رخ موڑنے میں کامیاب ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
