الینوائے: امریکا میں آج کل ایک گھر کافی مقبولیت حاصل کرتا جارہا ہے جسے آن لائن فروخت کے لئے پیش کیا گیا لیکن یہ جان آپ کو حیرت ہوگی اس کی مقبولیت قیمت کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کے سیاہ ہونے کی وجہ ہے۔ واضح رہے کہ یہ گھر باہر اور اندرسے مکمل طور پر سیاہ ہے۔

امریکی ریاست الینوائے میں یہ گھر ایک نہایت حسین لوکیشن پرتعمیرکیا گیا ہے، لیکن یہ مکمل سیاہ ہونے پر دیکھنے والوں کے لئے ایک پرارسرار صورت اختیار کر گیا ہے، آن لائن فروخت کے لئے پیش کئے جانے کی وجہ سے یہ امریکا سمیت دنیا بھر میں مشہور ہوگیا ہے اور ہر سو اس کے چرچے ہونے لگے ہیں۔

اس گھر کو ہشت پا(اوکٹیگن) شکل میں تعمیر کیا گیا ہے۔ تاہم گھر اندر کا فرش اور دیواریں سفید ٹائلوں سے مزین ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر گھر کی اندرونی اور بیرونی سطح مکمل سیاہ ہے۔

اس گھر کا نام گوتھ ہوم ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح کے ڈیزائن والے گھر قرون وسطیٰ کے دور میں یورپ میں تعمیر کئے جاتے تھے۔
واضح رہے کہ یہ گھرایک ریئل اسٹیٹ کمپنی کے مالک سیٹھ گڈمین کا ہے، گڈ مین نے یہ گھر75000 ڈالر مں خریداتھا، لیکن اب اس سیاہ گھر کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

یہ گھر اپنی ساخت اور محل وقوع کے لحاظ بہت ہی خوبصورت اور پر کشش ہے، یہ مکان دو منزلہ بنایا گیا ہے۔ اس انوکھے گھر کے اندر دو بیڈروم، دو باتھ روم ہیں اور اس کا رقبہ 2100 مربع میر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
