
کراچی پورٹ پر آنے والا کنٹینر بردار بحری جہاز پھنس گیا ہے۔
ترجمان کے پی ٹی کے مطابق جہاز بھارت کی مندرا پورٹ سے کراچی پہنچا، لائبیریا کا جہاز ایملی ٹو اسٹیئرنگ بے قابو ہونے کی وجہ سے پھنس گیا۔
ترجمان کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ جہاز پھنسنے کے باوجود بندرگاہ کا داخلی راستہ خالی ہے، پھنسنے والے جہاز کو نکالنے کا آپریشن شروع کردیا گیا۔
ذرائع کے پی ٹی کے مطابق کراچی پورٹ پر پھنسنے والے جہاز کا اسٹیئرنگ گیئر خراب ہوگیا تھا، جہاز بے قابو ہو کر بہتا ہوا کم گہرائی میں دھنس گیا، جہاز آئل پیئر اور چائنا پورٹ کے درمیان پھنسا ہوا ہے۔
ذرائع کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ جہاز کے وزن اور پانی کی کم گہرائی کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News