بچہ لوگ گیم شو
پاکستان کے نامور اداکار احمد علی بٹ بول انٹرٹینمنٹ پر پاکستانی تاریخ میں پہلی بار بچوں کے لیے کسی گیم شو کی میزبانی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ’بول انٹرٹینمنٹ‘ پر گیم شو سمیت دیگر دلچسپ اور تفریح سے بھرپور پروگرامز کی بھرمار رہتی ہے اور چینل انتظامیہ آئے دن اپنے چاہنے والوں کی پسند کو سامنے رکھتے ہوئے کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس میں انہیں بھرپور کامیابی ملتی ہے۔
بول انٹرٹینمنٹ بہت جلد اپنے نئے پروگرام کا آغاز کرنے والا ہے جس کی میزبانی پاکستان کے نامور اداکار وکامیڈین احمد علی بٹ کریں گے اور پروگرام کی خاص بات اس میں بچوں کی شمولیت ہے اور پاکستانی تاریخ میں پہلی ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ میں بچے راج کریں گے۔
بول نیٹ ورک کے آفیشل یوٹیوب چینل پر پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ کے ٹیزر بھی جاری کیے ہیں جس سے سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی اور تجسس عروج پر پہنچ گیا ہے اور وہ بے صبری سے اس پروگرام کا انتظار کررہے ہیں۔
پروگرام میں بچے خوب ہلہ گلہ کرنے والے ہیں اور وہ پروگرام کے مختلف سیگمنٹس میں الگ الگ قسم کے گیم کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے اور ممکنہ طور پر گھر پر موجود بچے بھی اس گیم شو کا حصہ بن سکتے ہیں تاہم ’بچہ لوگ گیم شو‘ کی تفصیلات کے حوالے سے آپ کو مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
بول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ’بچہ لوگ گیم شو‘ کا نیا ٹیزر جاری کیا گیا جس میں میزبان احمد علی بٹ سوال کرتے ہیں، کیا آپ کے بچے آپ کو کھری کھری سنا دیتے ہیں اور وہ آپ کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: ’بچہ لوگ گیم شو‘ کیا ہے اور اس میں کس طرح حصہ لیا جاسکتا ہے؟
انہوں نے مزید پوچھا، کیا آپ کا بچہ ہوشیار ہے ، سمجھدار ہے یا اداکار ہے تو یہ گیم شو آپ کا نہیں بلکہ بچوں کا ہے اور یہ دور بھی بچوں کا ہی ہے۔
ملکہ ترنم میڈیم نور جہاں کے نواسے اداکار احمد علی بٹ ریو کے تعاون سے بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ میں بچوں کے ساتھ شرارتیں اور خوب موج مستی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ احمد علی بٹ، بچوں کیلیے پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ کی میزبانی کریں گے
اداکار احمد علی بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی اور بڑی اسکرین کے علاوہ موسیقی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا جب کہ پروگرام کی میزبانی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔
ویسے تو احمد علی بٹ کا شمار ملک کے نامور مزاحیہ اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن وہ سنجیدہ کردار بھی بخوبی نبھاتے ہیں جب کہ وہ ’ جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’جوانی پھر نہی آنی ٹو‘ جیسی ہٹ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ احمد علی بٹ بول کے پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ میں کیا دھماکہ کرنے والے ہیں ؟
واضح رہے اداکار احمد علی بٹ کی میزبانی میں ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ ہر ہفتے شام 5 بجے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
