Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگور کھائیں فالج اور ہارٹ اٹیک سے تحفظ پائیں

Now Reading:

انگور کھائیں فالج اور ہارٹ اٹیک سے تحفظ پائیں

دنیا بھی اموات اور معذوری کی سب سے بڑی وجہ عارضہ قلب اور فالج ہے۔ اگر ان جان لیوا امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو انگور کو اپنی غذا میں ضرور شامل رکھیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں شامل شرکاء کو روزانہ 46 گرام انگوروں کا پاؤڈر دیا گیا جو مقدارمیں 300 گرام انگوروں کے برابر تھا۔

اس تحقیق سے بات سامنے آئی کہ انگور کا مناسب مقدار میں کھانا معدے میں ایسے بیکٹیریا کی افزائش کو بڑھاتا ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار دا کرتے ہیں۔

اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ انگور کھانا جسم میں برے کولیسٹرول کی سطح میں کمی کا سبب بنتا ہے یہ ایسا چربیلا مادہ ہوتا ہے جو شریانوں میں جمع ہوکر اسے تنگ کر دیتا ہے جو امراض قلب کی سب سی بڑی وجہ ہے۔

Advertisement

اس تحقیق میں 19 صحت مند افراد کو پولی فینول اور کم فائبر والی غذا کا 4 ہفتوں تک بلا ناغہ استعمال کروایا گیا اور اس غذا کو جاری رکھتے ہوئے مزید 4 ہفتوں تک 46 گرام انگوروں کا پاؤڈر استعمال کروایا گیا۔

تحقیق میں شامل تمام شرکاء کے انگوروں کے پاؤڈر کے  استعمال سے قبل اور بعد میں فضلے اور پیشاب کے نمونوں کو جانچا گیا تو معلوم ہوا کہ جسم میں صحت مند بیکٹیریا کی اقسام میں اضافہ ہوا بلخصوص ایسے بیکٹریا جو گلوکوز اور لپڈ میٹابولزم کے لئے افادیت رکھتے ہیں۔

اس تحقیق سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ تمام شرکاء کےخون میں کولیسٹرول کی مجموعی سطح  6.1 فیصد کم ہوئی جبکہ جسم کے لئے انتہائی نقصان کے حامل ایل ڈی ایل کو لیسڑول کی سطح بھی 5.9 فیصد گھٹ گئی۔ ساتھ ہی بائل ایسڈ کی سطح بھی 40.9 فیصد کم ہوئی۔

محقیقین کا نتائج کو سامنے رکھتے ہوئےیہ کہنا ہے کہ انگور اپنے بہترین اجزاء کی بدولت معدے کی صحت کے ساتھ دل کے لئے بھی بے پناہ افادیت رکھتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ایک تحقیق میں انگور کھانے اور دل کی صحت کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر