Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی حالیہ لہر، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ایس او پیز جاری کردیے

Now Reading:

کورونا کی حالیہ لہر، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ایس او پیز جاری کردیے
پیکا ترمیمی آرڈیننس

پیکا ترمیمی آرڈیننس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا کی حالیہ لہرکے پیشِ نظرنئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ درخواست دائر کرتے وقت بیان حلفی کی بائیومیٹرک تصدیق روک دی گئی۔ اسلام آبادہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ملازمین کی بائیومیٹرک تصدیق بند رہے گی۔

عدالت کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا  ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں ہفتے میں پانچ دن کام کرینگی۔ ہفتے اور اتوار کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں بند رہیں گی۔

عدالت کے سرکلر کے مطابق ضمانت، حبس بے جا اور اہم نوعیت کے کیسز سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں گے۔ کورونا کا شکار ہونے والے ملازمین پانچ روز کیلئے قرنطینہ میں رہیں گے۔

سرکلر میں عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے ملازمین ماسک پہنیں اور ایس او پیز پرسخت عملدرآمد کرینگے۔

Advertisement

دوسری جانب چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کی کازلسٹ آج پھر کینسل کردی گئی ہے۔

کاز لسٹ چیف جسٹس کی عدم موجودگی کے باعث تمام مقدمات کی سماعت منسوخ کردی گئی۔ چیف جسٹس کے ڈویژن بینچ میں بھی فکس کیسز کی کاز لسٹ کینسل ہے۔

چیف جسٹس کے ڈویژن بنچ میں آج کے لیے مقرر ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت  سے متعلق کیس پر سماعت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر