Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلتے ہوئے آسیب زدہ شراب خانے سے آزاد ہوتی شیطانی روحیں

Now Reading:

جلتے ہوئے آسیب زدہ شراب خانے سے آزاد ہوتی شیطانی روحیں

برطانیہ کے سب سے خوفناک  اور آسیب زدہ شراب خانوں میں سے ایک جل کر خاکستر ہو گیا ہے، تاہم عجیب خبر اس کے آسیب زدہ ہونے کی نہیں بلکہ اس میں لگی آگ سے اٹھتے دھوئیں میں واضح طور پر نظر آئی ایک شیطانی شکل کی ہے۔

یہ بند پڑا شراب خانہ آسیب زدہ ہونے کی وجہ سے کئی بھوت پریت والے ٹی وی شوز میں دکھایا جاچکا ہے۔

شراب خانے میں روحوں کا سامنا کرنے کا دعویٰ کرنے والی والی سابقہ ملازمہ کا کہنا تھا کہ جب پب میں آگ لگی تو میرا فون مسلسل بج رہا تھا، لوگ مجھے اس سے اٹھتے دھوئیں کی تصویریں بھیج رہے تھے۔

دھوئیں میں ایک شیطانی شکل صاف نظر آرہی تھی اور لوگ کہہ رہے تھے کہ ‘کیا شراب خانے کی روحیں آزاد ہو رہی ہیں؟’

People claim that they can see a spooky face in the smoke

Advertisement

انہوں نے کہا کہ “میرا خیال یہ ہے کہ روحیں عمارت کے جلنے پر غصے میں ہیں، وہ اب بھی وہیں رہنے کا انتخاب کریں گی، چاہے کچھ بھی ہو اور جو کچھ بھی اس کے اوپر  بنایا جائے، زمین ہمیشہ پریشان رہے گی۔”

کہا جاتا ہے کہ یہ پب مولی لی کی ملکیت تھا، جسے برسلم کی ڈائن کہا جاتا ہے۔

ملازمہ ہیلن کا دعویٰ ہے کہ اس نے مولی اور رچرڈ نامی قاتل کے بھوت کو دیکھا ہے۔ ان کا یہ بھی خیال ہے کہ پب کے نیچے ایک سرنگ کو عارضی مردہ خانے کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔

ہیلن نے مزید کہا کہ “لوگوں نے یہاں حملہ کرنے، نوچنے، گلے میں ان دیکھا ہاتھ پڑنے، دروازے کھلنے اور بند ہونے کی اطلاع دی ہے ، لوگوں پر اینٹیں بھی پھینکی گئی ہیں، شیشے شیلفوں سے گرے ہیں، یہ انتہائی پریشان کن تھا۔”

حالیہ مالک کرسی ڈیوو لی اور لاجر ڈیرن بوڈریو کے مطابق، ڈورسیٹ کے جزیرے پورٹ لینڈ پر واقع ایٹ کنگز پب میں شور، جسمانی رابطے، انسانی اور جانوروں کی قسمیں دیکھنے کا تجربہ ہوا ہے۔

جب کہ ‘دنیا کا سب سے زیادہ آسیب زدہ’ کہلانے والے اس پب کی مالکہ کا دعویٰ ہے کہ اسے انسانی ہڈیاں، خنجر اور یہاں تک کہ ایک ممی شدہ بلی بھی ملی ہے۔

Advertisement

انہیں حال ہی میں گراؤنڈ فلور پر ایک کمرے کی سیڑھیوں کے نیچے مزید ہڈیاں ملی ہیں، جن میں جبڑے، کھوپڑی، ریڑھ کی ہڈی اور فیمر کی ہڈیاں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر