
چیئرمین نیب نےکہا ہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیب نے نیب کراچی کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
ڈی جی نیب کراچی نے کہا کہ گزشتہ سال کراچی کی احتساب عدالتوں سے 53 افراد کو سزائیں سنائی گئیں۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کراچی کی بہترین کارکردگی نے مجموعی کارکردگی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کوقانون کے کٹہرے میں لانے کیلے تمام وسائل بروے کار لاۓ جارہے ہیں۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کا خاتمہ آج پوری قوم کی آواز ہے، نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلے سنجیدہ کاوشیں کررہا ہے۔
جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں نہ صرف بڑی رکاوٹ ہے بلکہ مستحق لوگوں کو ان کے حق سے بھی محروم کرتی ہے ۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، میگا کرپشن وائٹ کالر کرائم کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News