Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپل شرما کو بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا

Now Reading:

کپل شرما کو بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا
کپل شرما

کپل شرما کامیڈی شو کی 1 قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر آپ یقین نہیں کر پائیں گے

نامور بھارتی کامیڈین کپل شرما کو بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف ٹوئٹ 9 لاکھ کی پڑی۔ 

بھارت کے مقبول ترین کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’ 28 جنوری کو مجھ سے نیٹ فلیکس پر ملیے ، میرے پہلے اسٹینڈ اپ کامیڈی پروگرام ’ کپل شرما، آئی ایم ناٹ ڈن یٹ‘ میں‘‘۔

ویڈیو کے ابتدا میں بھارت کے نامور کامیڈین اور اداکار کپل شرما انگریزی زبان میں اپنا تعارف کرواتے ہیں ’’میرا نام کپل ہے اور میرا تعلق امرتسر سے ہے اور یہاں میری انگلش ختم ہوگئی‘‘۔

خیال رہے کپل شرما کے چاہنے والے یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ انگریزی زبان میں ان کا ہاتھ تھوڑا تنگ ہے اور وہ خود بھی کئی بار اپنے کامیڈی شو پر اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں۔

https://twitter.com/KapilSharmaK9/status/1478637906134589440

Advertisement

کپل شرما نے ویڈیو میں اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ 25 سال سے شوبز انڈسٹری میں ہوں اور تقریباً 15 سال سے ٹی وی پروگرامز کررہا ہوں۔

ویڈیو میں کپل شرما کیمرے کے پیچھے موجود لوگوں کے ساتھ کامیڈی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ کیمرے کے پیچھے موجود لڑکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں ’’کیا یہ کیمرہ ٹھیک نہیں جو آپ موبائل فون سے بھی ریکارڈنگ کررہی ہیں‘‘۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ کامیڈی کو میں نے کبھی سنجیدہ نہیں لیا کیوں کہ مجھے لگتا تھا کہ یہ تو ہم ویسی ہی کررہے ہیں اور پنجاب والوں کے کلچر میں ہنسی مذاق شامل ہے لیکن اس کا اندازہ نہیں تھا کہ اس چیز کے پیسے بھی ملتے ہیں۔

نامور کامیڈین نے کہا کہ ایک فنکار کو ہمیشہ اندر سے ایک آواز آتی ہے کہ میری منزل ابھی دور ہے ، مجھے اور بھی کچھ حاصل کرنا ہے جس کے لیے میں نے نیٹ فلکس کا رخ کیا کیوں کہ مجھے کہا گیا کہ آپ اپنی کہانی ہمیں بتائیں جو میں اپنے انداز میں بتاؤں گا۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)

Advertisement

بعد ازاں کپل شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پروگرام کی ایک مختصر کلپ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کا  تلخ تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا ’’ بھارتی وزیراعظم کے خلاف ٹوئٹ کرنے کے فوراً بعد میں مالدیپ نکل گیا تھا اور وہاں ہوٹل والوں کو کہا کوئی ایسا کمرہ دو جہاں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو‘‘۔

کامیڈین نے کہا مجھ سے ہوٹل اسٹاف نے پوچھا کیا آپ شادی کرکے آئے ہو جس پر میں نے کہا نہیں میں ٹوئٹ کرکے آٰیا ہوں، مالدیپ میں تقریباً 9 لاکھ روپے خرچ ہوئے ، اتنے پیسے تو میں نے اپنی زندگی بھر کی پڑھائی پر نہیں لگائے جتنے ایک ٹوئٹ کے چکر میں دینے پڑگئے۔

کپل شرما نے کہا میں ٹوئٹر پر کیس کرنا چاہتا ہوں، جس طرح وہ سائنسدانوں کی ٹوئٹ کے نیچے لکھ دیتے ہیں کہ ’’ مینوپلیٹڈ ٹوئٹ‘‘ ویسے ہی میرے ٹوئٹ کے نیچے بھی لکھ دیتے ’’ڈرنگ ٹوئٹ‘‘ ، تو کم سے کم میرے پیسے بچ جاتے۔

Advertisement

انہوں نے کہا مجھے یہ سسٹم سمجھ نہیں آتا ، اگر میں نے کوئی بات یا ٹوئٹ رات میں کی ہے تو آپ بھی مجھ سے رات میں ہی بات کرو اور کہانی ختم کرو ، جب کہ آج میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میری ٹوئٹس سے جتنے بھی تنازعات نے جنم لیا وہ سب میرے نہیں تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر