Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھر کے باغ کی روشنیاں جو مچھر بھگاسکتی ہیں

Now Reading:

گھر کے باغ کی روشنیاں جو مچھر بھگاسکتی ہیں

گھر کے پائیں باغ میں بیٹھنے کے بعد امکان رہتا ہے کہ  چاروں جانب سے مچھروں کی یلغار شروع ہوجائے گی۔ اسی طرح باغات میں تقاریب کا اہتمام محال ہوجاتا ہے۔ اب ایسی ایل ای ڈی لائٹ بنائی گئی ہے جو گھر کو روشن کرتی ہے اور مچھروں کو بھی بھگاتی ہے۔

اسے ٹکی بائٹ فائٹر کا نام دیا گیا ہے جو اصل میں تو ایل ای ڈی روشنیاں ہیں لیکن بے آواز، بے بو ہوکر مچھر پھگانے والا انسان دوست کیمیکل خارج کرتی رہتی ہیں۔ اس طرح روشنیوں کی جھالر دھیرے دھیرے مچھر بھگآؤ کیمیائی اجزا خارج کرتی رہتی ہے۔

Advertisement

روشنیوں کی ایک لڑی کی لمبائی 36 فٹ ہے اور اس میں لگ بھگ 12 ایل ای ڈی بلب لگے ہیں جن میں مچھر دور کرنے والے کیمیکل کی چھوٹی ڈبیا لگی ہوتی ہیں۔ انہیں ختم ہونے پر بدلا جاسکتا ہے۔ اگر آپ ایک روشنی کی لڑی کو روزانہ ڈھائی گھنٹے استعمال کریں تویہ تین ماہ تک چلتی رہتی ہے۔ اس کے بعد بارہ روشنیوں کے ساتھ ڈبیوں میں دوبارہ کیمیکل بھرنا پڑتا ہے ۔

کمپنی کے مطابق یہ سارا نظام بہت دیرپا ہے اور برسوں کام کرتا رہتا ہے۔ تاہم بلب خراب ہونے پر انہیں دوبارہ بدلا بھی جاسکتا ہے۔ اگرآپ دس فٹ بلندی پر روشنیاں لگاتے ہیں تو 330مربع فٹ رقبے پر مچھر پر نہیں مارسکتا اور آپ کو ڈنک نہیں مارسکے گا۔ اس کے اندر دافع مچھر کیمیکل آتش گیر نہیں اور نہ ہی کوئی عجیب بو پیدا کرتا ہے۔

اگرآپ کسی جگہ مچھر کو بھگانا چاہتے ہیں تو صرف 15 منٹ پہلے لائٹ کھول دیں اور چاہیں تو صرف مچھربھگانے والا نظام آن کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر