Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2022 میں نئے جذبے کے تحت قوم کی خدمت کریں گے، یاسمین راشد

Now Reading:

سال 2022 میں نئے جذبے کے تحت قوم کی خدمت کریں گے، یاسمین راشد
ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈاکٹریاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی قیادت میں سال 2022 میں نئے جذبے کے تحت قوم کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے نئے سال کی آمد پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پنجاب کے ساڑھے 3 کروڑ خاندانوں کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی صورت میں بہترین اور تاریخی تحفہ دیا گیا ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سال2021 میں محکمہ صحت پنجاب کی بہتری کیلئے انقلابی اقدام اٹھائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سال2022 بھی صحت کے شعبہ میں انقلاب کا پیغام لایا ہے، اس نئے سال میں 650بستروں پر مشتمل لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ اسپتال مکمل ہوجائے گا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ سال 2022 میں پنجاب کے بیشتر سرکاری اسپتالوں کو قلیل مدت کے دوران مکمل کر دیں گے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ سال 2021میں پنجاب کی آبادی کو ویکسینیشن کی سب سے بڑی مہم چلا کر کورونا کے خلاف محفوظ بنایا گیا، پنجاب میں ویکسینیشن کی سب سے بڑی مہم کی کامیابی پر این سی اوسی سمیت پوری دنیا نے تعریف کی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ سال2022 کا سورج محکمہ صحت کی کامیابی کا طلوع ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کی جانب تاریخی قدم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر