
فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ عمران خان بلیک میل نہیں ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نئے سال کاآغازاسطرح کرناچاہیےکہ تلخیاں کم ہوں، 2022 بلدیاتی الیکشن کاسال ہے۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی صوبائی جماعتیں ہیں، کے پی بلدیاتی الیکشن میں دونوں جماعتوں کےامیدوارنہیں تھے۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ عمران خان واضح کرچکےاحتساب سےپیچھےنہیں ہٹیں گے،عمران خان غیرجانبدارامپائرزپریقین رکھتےہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ سیاست متاثرہونےکےڈرسےصحت کارڈنہیں دےرہے، ایسا نظام چاہتےہیں جس میں صاف اورشفاف الیکشن ہوں، سیاسی جماعتوں کواصلاحات پرمل کربات کرنی چاہیے، اصلاحات کےنام پرکیسزمیں کوئی ریلیف نہیں ملےگا۔
وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہاکہ ہم پرتنقید کی جارہی ہے کہ نواز،شہباز،زرداری سےپیسےواپس نہیں لےسکے، جےیوآئی کاالیکشن جیتنا بدقسمتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اشیاکی قیمتیں نیچےآناشروع ہوگئیں، امپورٹڈ اشیا کی قیمتیں ہم طےنہیں کر سکتے، پاکستان میں مکمل معاشی اورسیاسی استحکام ہے، آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات ہو چکے۔
نواز شریف کی واپسی
فواد چوہدری نے کہاکہ نوازشریف کوواپس آناچاہیے،پاکستان ان کاملک ہے،نوازشریف پیسےواپس کریں پھرجہاں جاناچاہتےہیں چلےجائیں۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف پیسےواپس کریں یامقدمات کاسامناکریں، عوام نوازشریف سےپراپرٹی سےمتعلق سوال پوچھ رہےہیں،موٹرسائیکل چورکے پورےخاندان کواٹھالیاجاتاہے۔
اپوزیشن کا مارچ
فواد چوہدری نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان 23 مارچ کواسلام آبادآئیں گےتوہمیں کوئی مسئلہ نہیں،امید ہےفضل الرحمان 23 مارچ کواسلام آبادکارخ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت پرسیاست ملک کیلئےٹھیک نہیں،بڑی جماعتیں مل بیٹھ کرمعاملات حل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News