عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کے صدر آرمین سرکیسیان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
صدر آرمین سرکیسیان نے مستعفی ہونے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک خاص وجہ ہے۔ جو ملکی سلامتی سے متعلق ہے۔ ملک کی تاریخ کے سب سے پیچیدہ بحران میں اختیارات نہ ہونے کے باعث کچھ بھی کرنے سے قاصر رہا۔
صدر اور وزیراعظم نکول پشنیان کے درمیان اختلافات کا آغاز آذربائیجان سے جنگ کے وقت ہوا تھا جس کے نتیجے میں آرمینیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
صدر سرکیسیان کے وزیراعظم نکول پشنیان کے مابین شدید اختلافات اس وقت سامنے آئے جب آذربائیجان سے جنگ کے دوران وزیراعظم نے صدر کی مخالفت کے باوجود چیف آف جنرل اسٹاف کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔
وزیراعظم کے اس آئینی فیصلے پر صدر سرکیسیان کا کہنا تھا کہ اپنے محدود اختیارات کا احساس شدید تر ہوتا گیا جس کےنتیجے میں آج چار سالہ صدارت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
یاد رہے آذربائیجان کے خلاف جنگ میں شکست کے بعد عوام کی جانب سے مقامی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور وزیراعظم نکول پشنیان نے بھی اس تناظر میں مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
