Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈینگی اور ملیریا سے بچنے کے لئے مچھروں کو کیسے بھگایا جائے؟

Now Reading:

ڈینگی اور ملیریا سے بچنے کے لئے مچھروں کو کیسے بھگایا جائے؟

جہاں ملک بھر میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں وہیں ڈینگی اور ملیریا بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

 جبکہ بارش کے موسم میں مچھروں کی افزائش کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

ایسے میں گھر سے مچھر کیسے بھگائیں؟ اس کے چند گھریلو ٹوٹکے آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

گھر سے باہر اور اندر مچھروں سے خود کو کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے اس کے لئے چند جڑی بوٹیوں اور گھریلو نسخوں کا استعمال بتائیں گے۔

مچھروں کو بھگانے کے لئے جڑی بوٹیوں کا استعمال

Advertisement

جڑی بوٹیوں کے استعمال سے ہمیں کئی قسم کے مسائل کا حل ملتا ہے انہیں میں مچھروں سے نجات بھی شامل ہے، تلسی کے پتے مچھر دور بھگانے کے لئے بہترین ہیں۔

تلسی کے پتے کھڑکیوں اور گھر کے داخلی راستوں پر رکھ دیں  اس کے علاوہ بالکونی میں رکھ دیں تو اس کے بعد باہر سے مچھر گھر میں داخل نہیں ہوں گے۔

اسی طرح پودینہ بھی ایک تیز خوشبودار پودا ہے جس کی خوشبو تیزی سے ہوا میں پھیلتی ہے۔

پودینے کے سبز یا خشک پتوں کو ٹی بیگز کی طرح کاغذی تھیلیوں میں رکھ کر کھڑکیوں اور داخلی دروازوں پر لٹکا دیں تو مچھر نہیں آئیں گے۔

اس کےعلاوہ لیونڈر بھی ایسا خوشبودار پودا ہے جو مچھروں کو دور رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسے گھر کے مختلف حصوں میں رکھا جائے تو ایک تو ایئر فریشنر کا کام کرے گا، اور اس کی اہم خاصیت یہ ہے کہ مچھروں کو وہاں سے جانے پر بھی مجبور کردے گا۔

اینٹی موسکیٹو لوشن

Advertisement

بازار میں کئی طرح کے اینٹی موسکیٹو لوشن دستیاب ہیں، ان کا استعمال آپ کو مچھروں سے بچائے گا اور ڈینگی یا ملیریا کا خطرہ باقی نہیں رہے گا۔

ہینڈ یا سٹن ریکٹس

مچھروں سے بچنے کے لئے یا انہیں مارنے کے لئے کوائل کا استعمال تو ہر گھر میں عام طور پر کیا ہی جاتا ہے لیکن آج کل بازار میں ہینڈ یا سٹن ریکٹس بھی دستیاب ہیں جن کے تاروں میں معمولی سا کرنٹ ہوتا ہے جس سے ٹکراتے ہی مچھر مر جاتے ہیں، ان کا استعمال بھی آپ کو مچھروں سے نجات دلا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر