Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت اور فٹنس کے لئے اپنائیں یوگا یہ جادوئی پوز

Now Reading:

صحت اور فٹنس کے لئے اپنائیں یوگا یہ جادوئی پوز

کیا آپ کا موڈ اکثر وبیشتر خراب رہتا ہے اور یہ آپ کے لیے مسئلہ بنتا جا رہا ہے تو جان لیں کہ آپ کو کسی دوائی کی نہیں بلکہ یوگا کی ضرورت ہے۔ یوگا کے چند بنیادی پوز بلا وجہ کی پریشانی، تھکاوٹ اور چڑچڑا پن کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ یقیناً اس کے کئی پوزیشن میں ایک آپ کے لیے بھی ہیں۔

اسی طرح اگر دماغ میں آکسیجن سے بھر پور خون کی کمی یو تو یہ آپ کے موڈ اور مزاج پر منفی اثر ڈالتا ہے،یوگا خون کے اس بہائوں نہ صرف بڑھاتا ہے بلکہ اس  کے چند سادہ سے پوزیشن کی پریکٹس دن بھر کے لیے خون کی اس روانی کو بہتر کرنے کے کے لیے کافی ہیں۔

اگر آپ کچھ اس طرح کی مدد چاہتے ہیں جو آپ کے مزاج کو بہتر بناسکے تو ناامید نہ ہو۔  یوگا کے پانچ حیرت انگیز پوزآپ کا یہ خواب پوراکرنے کے لیے کافی ہیں۔

فش پوز

Advertisement

یوگا کا یہ پوز آپ کے گلے اور سینے میں وسعت پیدا کرتا ہے یا کھولتا ہے۔ اس طرح آکسیجن گلے کے راستے پہلے کمر پھر دماغ تک پہنچتی ہیں۔ فش پوز نہ صرف آپ کو بے چینی جیسی کیفیت سے نجات دیتا ہے بلکہ ساتھ کئی طرح کے درد سے نجات دلاتا ہے اور ہوسکتا ہے آپ کے خراب موڈ کے پیچھے ایک وجہ یہ بھی ہو۔ اگر آپ سونے سے پہلے یوگا کی یہ مشق کرتے ہیں تواس طرح آپ کی رات پوسکون گزرے گی جو آپ کوآنے والے دن کے لیے تیار کرے گی۔

چائلڈ پوز

یوگا کے دیگر طریقوں میں یہ پوز کا فی عام ہے۔ اس کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ یہ نہ صرف ایک آرام دہ پوز ہے بلکہ دماغ کے لیے بھی بہترین ہے۔ اس میں جسم کمر، رانوں اور پیٹھ کے نچلے حصوں کو ملا ایک گنمبد کی شکل بناتا ہے۔ اس طرح کے پوز سے انڈروفین نامی کیمیکل کا اخراج ہوتا ہے جو کئی طرح کے درد کو ختم کر کے دماغ کو سکون بخشتاہے۔

Advertisement

 انورژن

یوگا میں اس نام سے کئی طرح کے پوز ہیں ۔اس طرح کے پوز بلڈپریشرکو کم کرکے اعتدال میں رکھتے ہیں۔ جبکہ اس ضمن میں تحقیقات یہ بتاتی ہیں کہ ہائی بلڈ پریشر کئی طرح کی بیماریاں جیسے ڈپریشن، بے چینی اور تشویش کا سبب بنتا ہے، انورژن ان کو بھی مستحکم رکھتا ہے۔ اس طرح کے پوز نہ صرف موڈ کو بہتر کرتے ہیں بلکہ جسم میں موجود دیگر بیماریوں کی علامات کو بھی بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بیلنس پوز

چیل اور درخت نما ان پوزکے لیے بے انتہا توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا مقصد دماغ میں موجود کسی بھی پریشانی سے توجہ کو ہٹانا ہے۔اس میں ایک طرح سے سانس پر ارتکاز رکھنے کی مشق کروائی جاتی ہے۔

Advertisement

بوٹ پوز

یہ آپ کے کو کور اور جسم کے تمام اعضائ کو مضبوط  بنانے کے لیے ایک بہترین پوز ہے۔اس کے علاوہ بھی اس کے کئی فائدے ہیں۔یہ بنیادی طور پر ایک بوٹ یعنی کشتی کی طرح ہے جو سمندر میں طوفانوں کا مقابلہ کرتی ہے۔اسی طرح جب آپ یہ پوزیشن اختیار کرتے ہیں توآپ بھی اپنے منفی خیالات کےخلاف لڑتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر