Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ مری: ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں حیران کن انکشافات

Now Reading:

سانحہ مری: ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں حیران کن انکشافات
سانحہ مری

سانحہ مری کے حوالے سے کمیٹی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے طوفان کے حوالے سے کوئی آفیشل نوٹس تحریری یا ٹیلی فون کے ذریعے جاری ہی نہیں کیا۔

برف ہٹانے اور سڑکیں صاف کرنے کی مشینری بتائے ہوئے پوائنٹس پر موجودنہ تھیں۔

محکمہ ہائی وے کنٹرول کو روڈ کلئیرنس مشینری بھجوانے کے لیے وائرلیس سے متعدد پیغامات بھیجے گئے۔

متعدد پیغامات کے باوجود مشینری بروقت نہ بھیجی گئی ۔ باڑیاں روڈ پر صفائی کرنے والی مشین روک گئی۔ آپریٹر نے کہا مشین خراب ہے موقع پر پہنچنے پر پتہ چلا مشین میں ڈیزل ختم تھا۔

Advertisement

ابتدائی رپورٹ کے مطابق لوئرٹوپہ،ٹھنڈا جنگل، کلڈانہ،چٹہ موڑ پر درخت اور بجلی تاریں گر گئیں۔

محکمہ جنگلات کے ملازمین نے درختوں کے گرنے کی اطلاع ملنےکے بعد متعلقہ نمبرز بند کر لیے۔

بجلی کی تاریں گرنے سے مری کے انسپکٹر کی گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی۔

 یہ بھی پڑھیں: مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ختم ، رونقیں بحال

ابتدائی رپورٹ کے مطابق متوقع برفباری سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے نومبر دسمبر میں چار میٹنگز کی گئیں۔ متوقع حالات سے نمٹنے کے لیے دو واٹس گروپ (مری سنو فال) اور مری اسپیشل کے نام سے تشکیل دئیے گئے۔

مری برفباری انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے نومبر،دسمبر اور جنوری میں تین بار مری کے دورے کیے۔

Advertisement

سٹی پولیس آفیسر نے دسمبر اور جنوری میں مری کے دو دورے کیے۔

مری میں پھنسے افراد کو 9000 راشن کے پیکٹس اور 500 کمبل فراہم کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر