حکومت نے مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع بول نیوز کے مطابق نئے ضلع کا نام ضلع کوہسار رکھنے کے ساتھ ساتھ تین علاقوں مری ، کوٹلی ستیاں ، گیدراں کو ملا کر ضلع بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
نئے ضلع بنانے کے لئے 25 محکموں کو اپ گریڈ کرنا ہوگا جبکہ اس مقصد کےلئے 4 سے 5 بلین روپے فنڈ درکار ہونگے۔
ذرائع کے مطابق سیاحتی مقام انتظامی ڈھانچوں میں خود مختار ہوجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کردیں
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضلع کے قیام اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ضلع کوہسار کی حد بندی کے لئے بور ڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کرلی گئیں۔
کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی بھی ذمہ دار ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
