 
                                                                              بورے والا میں تھانہ فتح شاہ کے علاقے میں دوہرے قتل کی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے کے ہاتھوں فائرنگ سے سوتیلی ماں اور سوتیلے بھائی کا قتل ہوگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے کی فائرنگ سے حقیقی باپ بھی زخمی ہوگیا، نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب کا نوٹس
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بورے والا وہاڑی میں دہرے قتل کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
آئی جی راؤ سردار علی خان نے آر پی او ملتان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او وہاڑی کو ملزم کی جلد ازجلد گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
راؤ سردار علی خان کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فوری سرچ آپریشن کیا جائے۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 