Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکپتن میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

Now Reading:

پاکپتن میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

پاکپتن شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں تھانہ سٹی کے علاقے اسپتال روڈ پر 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار چور میڈیکل اسٹور سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے، فوٹیج میں چوروں تالے کاٹ کر لوٹ مار کرتے ہوئے واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی کیمروں میں چہرے واضح ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہے۔

واضح رہے کہ تھانہ سٹی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ ضلع بھر میں دو رکنی موٹر سائیکل سوار ڈکیت گینگ بے قابو نظر آ رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے پاکپتن میں ساہیوال روڈ پر اسلحہ کے زور پر دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو گیس کی دکان سے نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔

دوران واردات مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ سے دکان میں موجود گاہک کو شدید زخمی کر دیا۔

نان اسٹاپ وارداتوں سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے جبکہ سرکل افسران خاموش تماشائی بنے نظر آ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر