
کراچی میں ملکی پورٹس پر جہازوں کے پھنسنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، پورٹ قاسم کی حدود میں 2 جہاز پھنس گئے ہیں۔
پورٹ قاسم کے ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پر کروڑوں لٹرز سے لدا ڈیزل کا جہاز ریت میں پھنس گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز “ہائی پروسپیرٹی” کو بنڈل جزیرے کے قریب سے نکالنے کی کوشس کی گئی جبکہ تیل رساو کا امکان ہے۔
پورٹ قاسم کے ذرائع بتایا کہ جہاز صبح ساڑھے 7 بجے پھنسا ہوا ہے، ایک جہاز کی برتھنگ متاثر ہوئی ہے۔
پورٹ قاسم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز پھنسنے کی وجوہات معلوم کررہا ہوں۔
پورٹ قاسم کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پورٹ پر جہاز ریت میں نہیں پھنسا ہے، برتھ خالی نہیں ہے جس کے باعث جہاز لگ نہیں سکا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آج شام یا کل صبح تک برتھ کی جگہ بن جانے سے جہاز اینکریج پر لگ جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News