
جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کے معاملے پر ملک بھر کے وکلا کی جانب سے آج ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کی جا رہی ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے متوقع فیصلے کے خلاف پاکستان باراور سپریم کورٹ بار پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلا کی طرف سے ملک بھر کی عدالتوں میں آج ہڑتال جاری رہے گی۔
کراچی میں وکلا نے سندھ ہائیکورٹ کی عمارت کو تالے لگا دیے۔ وکلا تنظمیوں نے وکلا اور سائلین کو احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا۔
پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جونئیر جج کہ تعیناتی کے معاملے ہڑتال کی جائے گی۔
اعلامیے میں پاکستان بار کونسل نے ملک بھر کی تمام وکلا تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ عدالتی ہڑتال اور احتجاج کو یقینی بنائیں۔
قبل ازیں پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین خوش دل خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جسٹس عائشہ ملک کو لانے کا مقصد سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایک کے بجائے 3 خواتین ججز سپریم کورٹ لائیں مگر سینیارٹی کے مطابق لائیں۔
واضح رہے کہ ستمبر 2021 میں بھی لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کا معاملہ چار، چار سے برابر ہو گیا تھا۔
اُس وقت بھی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کے معاملے پر وکلا کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا تھا۔
جسٹس عائشہ ملک سینیارٹی کے اعتبار سے اس وقت لاہور ہائی کورٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان سے سینیئر تین جج موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News